سب سے نیا

لنکس

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم حملہ، اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

2024-09-09     HaiPress

وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔


حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔


حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔


ایم ایس اسپتال ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap