ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور کارکنان نے اظہار خیال کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے اور دشمن کی ہر سازش اور ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور دہشتگردی کا بھرہور مقابلہ کرکے ملک کو دہشتگردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلایا ہے۔