سب سے نیا

لنکس

ڈرامہ 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں چل بسے

2024-09-08     HaiPress

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، آنجہانی اداکار نے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو 'نچ بلیے'میں بھی شرکت کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap