سب سے نیا

لنکس

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست آگئی 

2024-09-07     HaiPress

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر جیل کے ڈاکٹر سے تفصیلی رپورٹ 9 ستمبر کو طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش ہوئی تو صحت مند تھی، اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو درخواست گزار اور وکیل دونوں کو بھاری جرمانہ کیاجائے گا۔

آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آمنہ عروج کی جیل میں حالت بگڑ گئی اور بے ہوش ہوچکی ہے،جیل کے ڈاکٹر نے جیل سے باہرہسپتال میں علاج کے لئے ریفر کررکھا ہے،عدالت آمنہ عروج کی سرکاری ہسپتال منتقلی کی درخواست منظور کرے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap