سب سے نیا

لنکس

امریکا: سکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالبعلم نے دوسرے کو قتل کردیا

2024-09-07     HaiPress


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جوپاٹاون ہائی سکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔


پولیس کے مطابق سکول کی پہلی منزل پر موجود باتھ روم پر 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ ایک 16 سالہ طالب علم نے دوسرے طالب علم کو گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ گولی لگنے سے 15 سالہ وارن کرٹس گرانٹ زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا


پولیس کے مطابق 16 سالہ ملزم واقعے کے بعد سکول سے فرار ہوا جسے چند ہی منٹوں میں سکول کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔


پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap