سب سے نیا

لنکس

 پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو نے پل سے چھلانگ لگادی، عوام نے درگت بنادی 

2024-09-07     HaiPress

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب ملینیئم فلائی اوورپرپولیس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔


ویڈیو میں 2 ڈاکووں کو فلائی اوور پر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے اور پولیس بھی ان کے پیچھے موجود ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں پل سے چھلانگ لگائی تو پل کے نیچے کھڑے شہریوں نے ایک ڈاکو کوپکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا۔


گزشتہ روز ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا گیا تھا۔


دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی میت اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے، مقتول عبدالوحید اپنے بھائی سے ملنے کراچی آیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوا تھا

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap