سب سے نیا

لنکس

حکومتی وفد کی JUI کو 4 وزارتوں، گورنر KP، بلوچستان حکومت کا حصہ بنانیکی پیشکش لیکن مولانا فضل الرحمان نے کیا موقف اپنایا؟ پتہ چل گیا

2024-09-07     HaiPress

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4 وزارتوں اور بلوچستان حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی مگر مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ حکومت سازی سے قبل جے یو آئی کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے وزیراعظم سے فی الحال حکومت کاحصہ نہ بننے کا کہا تھا۔ذرائع مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ حکومتی وفد نے جے یو آئی کو 4وزارتوں، بلوچستان حکو مت کاحصہ بنانے اور گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ دینے کی پیشکش کی۔

ذرائع مولانا فضل الرحمان نے بتا یاکہ حکومت سازی سے قبل نظرانداز کیا گیا، حکومت بنانے کیلئے مشاورت ضروری ہوتی ہے، حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہورہی ہے، ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے، پیپلز پارٹی ایشو ٹو ایشو سیاست کر رہی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap