سورس: Representational Image
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے تھانے کا 2 روپے واجب الادا بل نہ دینے پر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی عدالت پہنچ گئی۔
اے آر وائی نیو زکے مطابق اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں ایسے 10 تھانے موجود ہیں جن پر کمیونیکیشن کمپنی کے سالوں سے بقایا بل ہیں لیکن حکام کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ان تھانوں کو کمپنی کے محض 248 روپے بل کی مد میں ادا کرنے ہیں جبکہ ایک تھانے کو صرف 2 روپے کی دینے ہیں، لیکن پولیس حکام کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے پر اب معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔