سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اجلاس کے دوران چرس سے متعلق ایسے دلچسپ ریماکس دیے جو موصوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بل اور پالیسی پہلے وزارت سائنس نے تیار کی۔حکام کا کہنا تھا کہ وزارت انسداد منشیات اور سائنس میں لیڈنگ رول کا تنازع ہوا، تاہم اب فیصلہ ہوا ہے وزارت دفاع اس شعبے کو لیڈ کرے گا، بھنگ کے کئی فوائد ہیں جس سے کاٹن بنایا جا سکے گا، بھنگ کی باقیات سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے۔