سب سے نیا

لنکس

فاروق عبداللہ مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

2024-09-07     HaiPress

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیرِاعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے وادی میں امن صرف فوج کے ذریعے قائم کر رکھا ہے۔ فوج کے ذریعے قائم کیا جانے والا امن کس کام کا؟ مزا تو جب ہے کہ نریندر مودی فوج ہٹائیں اور وادی میں حقیقی امن قائم کرکے دکھائیں۔

آج نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ حقیقی جمہوریت کے لیے ترس رہے ہیں۔ ایک زمانے سے وادی کے حالات دگرگوں ہیں۔ شورشیں دم نہیں توڑ رہیں.اِس کا ایک بنیادی سبب یہ بھی ہے کہ مرکزی حکومت نے قدم قدم پر فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔ معمولی سے رقبے والے اس خطے میں اِتنی زیادہ فوج تعینات رکھنا کسی بھی منتخب حکومت کے لیے شرم ناک بات ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap