اسلام آباد (ویب ڈیسک) خواتین کو ان کی تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے ہراساں کرکے رقوم اینٹھنے والے3 ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد اور کراچی سے گرفتار کرلیا۔
"آج نیوز" کے مطابق ایک چھاپہ مار کارروائی میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فہد سعید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ خاتون کی ایڈٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور قابلِ اعتراض مواد متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجا۔