وہاڑی (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مزدور کا گردہ نکلوا کربیچ دیا، ملزمان متاثرہ نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
آج نیوز کے مطابق ظالموں کو رحم نہ آیا، منظم گروہ نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بورے والا کے محنت کش بھٹہ مزدور کو اغوا کر کے اس کا گردہ نکال کر بیچ دیا۔گردہ نکالنے کے کچھ روز بعد متاثرہ نوجوان کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں بورے والا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔