لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کر دیا گیا، امیر بالاج ٹیپو کے بھائی امیر معصب کا نام بھی پی این آئی ایل فہرست میں شامل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے،آئی جی پنجاب نے ایف آئی اے کو ملزمان کے نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی،ذرائع کاکہنا ہے کہ وقوعہ میں ریکی کرنیوالی ایک گاڑی کو پولیس نے کیمروں کے ذریعے ٹریس کرلیا، گاڑی میں سوار افراد جاوید بٹ کی ریکی کررہے تھے۔