سب سے نیا

لنکس

بلوچستان: ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، مراعاتی پیکیج سامنے آگیا

2024-09-04     HaiPress

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مراعاتی پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔


موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیڈرز میں موجود ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، کسی کو کیش پیمنٹ نہیں ہو گی، کسان یا زمیندار کو بینک اکاو¿نٹس کھلوانا ہو گا، قرض ادائیگی براہ راست نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہوگی۔


ٹیوب ویلز کی سولر پینل پر منتقلی کے لئے پاور ڈویژن 20 سے 30 روز کا ٹائم فریم دے گا، ٹیوب ویلز کی ملکیت کے تنازعات کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، زمینداروں کے ساتھ کئے گئے حلف نامہ پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔


کیسکو کے فیلڈ فارمیشن کے لوگ ٹیوب ویلز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے جمع کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیسکو کی میٹنگ کی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap