اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نےالتواء کی استدعا کر دی ، نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے 19 ستمبر تک کیس کے التوا کی درخواست دی تھی،جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ وہ کیس الگ ہے۔