سب سے نیا

لنکس

شہبازشریف کی جعلی حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں : بیرسٹرسیف

2024-09-04     HaiPress

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جعلی فارم 47 حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔


ایک بیان میں مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے ہی ملک میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جعلی حکومت کی ترجیحات پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہے، جعلی حکومت نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔


بیرسٹر سیف کاکہنا تھاکہ ارشد ندیم نے اپنی محنت پرریکارڈ بنایا، حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا، ارشد ندیم کی جیت پر شہبازکی شوبازیاں اورراج کماری کی ڈرامہ بازیاں قابل دید تھیں، ڈرامہ بازوں کو اب قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سانپ سونگھ گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap