اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ دوپہر کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال۔ پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور۔ کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔