سب سے نیا

لنکس

مشیر کا قلمدان لیے جانے کے بعد مشعال یوسفزئی کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

2024-09-03     HaiPress

سورس: File Photo

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی کو کورکمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ ان کے کہنے پر چپ ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے خود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نہ تین میں ہیں نا تیرا میں لہٰذا انہیں جواب دینا ضروروی نہیں سمجھتی۔

یادرہے اویس یونس سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف لاہور کو جوہر ٹاؤن میں ریلی نکالنے کے جرم میں لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، ابھی تک اُن کی شناختی پریڈ نہیں ہو سکی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap