لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں دونوں جماعتوں نے پنجاب کی مجموعی ترقی اورعوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے اورعوام کی ترقی کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں۔