اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان پولیس نےثانیہ مرزا قتل کیس میں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقتولہ کے والد اثرورسوخ رکھتے ہیں اور پوسٹ مارٹم کرانے نہیں دے رہے تھے،تمام شواہد، پوسٹ مارٹم، فرانزک کے مطابق شک خودکشی کی طرف جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق اجلاس میں شوہر کے ہاتھوں ملتان میں مبینہ قتل ہونیوالی ثانیہ مرزا کیس پر ملتان پولیس نے بریفنگ دی،کمیٹی میں ثانیہ مرزا کیس کی تصاویر، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ پیش کی گئی۔