سب سے نیا

لنکس

معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

2024-08-28     HaiPress

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ توفیق کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسکول سے واپس جاتی ہوئی بچیوں کے ہاتھ پکڑتا اور نازیبا حرکات کررہا تھا۔ بچیوں کے شور مچانے پر ملزم جاوید موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap