غزہ (ویب ڈیسک) ایندھن کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے غزہ کے رہائشیوں نے پلاسٹک کے فضلے کو ڈیزل میں تبدیل کرکے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک غیر روایتی طریقہ اختیار کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف غزہ کے شہریوں نے یہ جدید حل اپنایا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، غزہ کے شہریوں نے روایتی ایندھن کے ذرائع کی شدید کمی کے پیش نظر ڈیزل پیدا کرنے کے لیے پلاسٹک کو جلانے کا سہارا لیا ہے۔