سب سے نیا

لنکس

برطانیہ ہنگاموں کے الزام میں گرفتار پاکستانی فری لانسر کا رہائی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

2024-08-27     HaiPress

لاہور (ویب ڈیسک) برطانیہ ہنگاموں کے الزام میں گرفتار پاکستانی فری لانسر صحافی نے کام سے بریک لینے کا اعلان کر دیا ۔انھو ں نے کہا کہ میرا قصور صرف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا ۔

آج نیوز کے مطابق فیک نیوز کیس سے متعلق فرحان آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے ٹوئیٹ کیا، اس سے پہلے تین سے چار ملینز ٹریفک آ گئی تھی، لیکن جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے معذرت کر کے ڈیلٹ کردی تھی، یرا قصور صرف ٹوئیٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ مجھے میرا لیپ ٹاپ موبائل مل گیا ہے، اب میں اپنے گھر واپس جا رہا ہوں اور فی الوقت اپنے کام سے بریک لوں گا۔

فرحان آصف نے کہا کہ چار دن ریمانڈ پر تھا اور آج مجھے عدالت نے بری کردیا ہے، ایف آئی اے نے بھی مجھے بہت اچھے طریقے سے محفوظ رکھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap