اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور حالیہ دہشتگردی حملوں کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔ جن میں پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری شامل ہے۔