سب سے نیا

لنکس

 ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیوں نہ ہوسکا۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

2024-08-26     HaiPress

اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ) ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیوں نہ ہوسکا۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 16ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی جہ سےٹاپ لیول پر وفاقی بیورو کریسی ایڈاہک ازم کا شکار ہوگئی اور گریڈ22کی وفاقی سیکرٹری کی سطح کی 20پوسٹیں خالی ہیں،اجلاس بلانے میں تاخیر سے سینئر بیورو کریسی میں مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔

"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس، سیکرٹیریٹ گروپ، پولیس سروس،فارن سروس، پا کستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، ان لینڈ ریو نیو سروس، پاکستان کسٹم سروس،انفارمیشن گروپ اور اکا نومسٹ گروپ کی گریڈبائیس کی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے ان پوسٹس پر گریڈ 22 کی بجا ئے گریڈ 21 کے افسران تعینات ہیں، پرو موشن پالیسی کے تحت سال میں 2 مرتبہ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہو نا چا ہئے لیکن بورڈ کا آخری اجلاس اپریل 2023میں ہوا تھا۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap