اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن کے سٹور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کی ایف آئی نے تحقیقات شروع کر دی
تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ سوئی ناردرن گیس کے سٹور سے 44کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرپشن ہوئی ہے، ایف آئی اے نے اشیاء کی خوردبرد اور چوری کےمعاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ خوردبرد ادارے کے بدعنوان عناصر نے کی جنہوں نے مصری شاہ کے سٹور منگا میں مخصوص اشیاء کی چوری کا ارتکاب کیا جو مرکزی پیس ہے، البتہ کمپنی نے44کروڑ 83 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کے پارٹس کی چوری کی مد میں مقدمہ درج کرلیا ہے، اسے فنانشیل اسٹیٹمنٹ میں ریکارڈ بھی کیا گیا ، اس بدعنوانی میں ادارے کے سینئر حکام بھی ملوث پائے گئے ہیں۔