سب سے نیا

لنکس

عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے جڑے وارڈنز ملازمین بھی تبدیل 

2024-08-26     HaiPress

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے جڑے وارڈرز ملازمین بھی تبدیل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیل کیے گئے ملازمین میں لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی اور منظور نظر جیل وارڈر بھی شامل ہیں۔ لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی محمد ظہیر اور محمد جمیل تبدیل کر دیے گئے۔

محمد ظہیر کو چوہدری پرویز الہٰی اور محمد جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ ڈیوٹی پر تعینات رکھا گیا تھا۔ وارڈر جمیل کو چکوال اور ظہیر کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوا دیا گیا۔لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے منظور نظر وارڈر یاسر ریاض اور سجاد صدیق کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکاؤنٹ اور سجاد صدیق کو تلاشی انچارج تعینات کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری پر وارڈر سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر اور محمد جمیل سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے تبدیل کیے گئے وارڈرز میں ابرار قیصر، محمد مدثر محبوب، محمد آصف، محمد شاہد اکبر، محمد شکیل اور تصور عباس بھی شامل ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پریزن راولپنڈی ریجن نے وارڈرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جیل انتظامیہ کو آج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap