کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی اور ان کے منگیتر ظفر عباس حاجونو کی تشدد زدہ لاشوں نے کہرام برپا کر دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔اس حوالے سے خیر پور ڈسٹرکٹ کے اے سیکشن پولیس اسٹیشن پر تعینات حکام نے بتایا کہ جاں بحق شہریوں کی تشدد زدہ لاشیں ایک کار سے بر آمد ہوئیں ہیں جو پرانی قومی شاہراہ کے ساتھ واقع ایرانی کوثر ہسپتال کے قریب کھڑی پائی گئی۔
والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے بارے میں ہفتے کے روز اس وقت پتا چلا جب پولیس نے انہیں ایک گاڑی میں ظفر عباس ہاجانو کی لاش کے ساتھ ملنے کی اطلاع دی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ظفر عباس حاجانو کا تعلق کوٹ ڈیجی تعلقہ کے گاؤں رند حاجانو سے تھا اور سیما خاصخیلی خیرپور کی غریب آباد کالونی کی رہائشی تھی۔