اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے ایسی تمام سِمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے مُردہ افراد کے نام پر یا ایکسپائرڈ، منسوخ شناختی کارڈ پر کام کر رہی ہیں۔
آج نیوز کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اگر کسی شخص نے سیل فون سِم حاصل کی ہو اور اب اُس کا انتقال ہوگیا ہو تو اُس سِم کو 15 اکتوبر سے بلاک کردیا جائے گا۔ ٹیلی فون سِمز بلاک کرنے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔