سب سے نیا

لنکس

بھارت میں مردوں سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ، پھر چاہے وہ جن بھوت ہی کیوں نہ ہوں، ٹوئنکل کھنہ بھی بول پڑیں

2024-08-26     HaiPress

سورس: Instagram/twinklerkhanna

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین بھوتوں سے زیادہ مردوں سے ڈرتی ہیں۔

"آج نیوز "کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں مصنفہ ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد بھارتی اخبار میں اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی بلاک بسٹر فلم ”استری 2“ پر کالم لکھا۔اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے ویمن سٹارر مووی ”استری 2“ پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’چندیری جیسی جگہ ہونی چاہیے جہاں عورتیں آزاد ہیں اور مرد خوفزدہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ”استری 2“ نے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے دنیا بھر کے باکس آفس پر مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap