کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تین روز قبل کارساز میں ہونے والے حادثےنے پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے جس میں ایک خاتون نے اپنی لینڈ کروزر کے تلے ایک باپ بیٹی کو روند ڈالااور دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تاہم اب ان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیا ر کیا جارہاہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہیں ۔
اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے ملزمہ نتاشا دانش اقبال کو پاکستانی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہاہےاس صورتحال میں نتاشا دانش اقبال کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں لیکن ساری اصلی نہیں بلکہ اس میں کچھ جعلی بھی ہیں جن کو شیئر کرنے سے قبل تحقیق لازمی ہے ۔