سب سے نیا

لنکس

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں

2024-08-24     HaiPress

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں۔


ثریا بی بی نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن سے چترال میں نجی سکول کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرضہ لیا جو واپس نہیں کیا، منافع کے ساتھ واجب الادا رقم 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے قرض کی عوض اپرچترال میں پراپرٹی مارگیج رکھی تھی۔ڈپٹی سپیکر نے کاغذات نامزدگی میں اس رقم کا ذکر نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ثریا بی بی کو نوٹس بھیج دیا۔ثریا بی بی کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے سکول میرے پاس تھا مگراب کسی اور کے پاس ہے، سکول کا موجودہ مالک تمام معاملات کا ذمہ دار ہے.انہوں نے کہا کہ نامعلوم شخص نے میرے خلاف درخواست دی ہے، میرا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، اس معاملے پر تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap