ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد اس وقت بدترین سیلابی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15 کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تقریباً 9 لاکھ کے قریب لوگ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سیلاب سے جو 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں ان میں فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں، فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گرچکے ہیں جس سے شہریوں کے موبائل فون پر ایک دوسرے سے رابطے تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔