سب سے نیا

لنکس

کرپٹوکرنسی بطور کرایہ وصول کرنے والا رکشہ ڈرائیور وائرل

2024-08-24     HaiPress

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنی گاڑی میں کرپٹو کرنسیوں کو بطور کرایہ قبول کرنے کی وجہ سے وائرل ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس اقدام نے کافی شہریوں کو متاثر کیا ہے اور ڈرائیور کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں۔ جس کے بعد آن لائن بحث چھڑ گئی ہے۔کچھ صارفین نے ڈرائیور کے آگے کی سوچنے کی صلاحیت کی تعریف کی جبکہ دوسروں نے اس طرح کے لین دین کے ٹیکس مضمرات کی بھی نشاندہی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون کے تحت کرپٹو اثاثوں کی منتقلی سے حاصل ہونے والی آمدنی 30 فیصد ٹیکس کے ساتھ مشروط ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ڈرائیور کے فیصلے کی عملییت پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ وزیر خزانہ ٹیکس وصول کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap