راولپنڈی (ویب ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں مریضہ سے نے ڈیلیوری کے موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے پر سنگین غفلت، لاپرواہی اور غیر انسانی سلوک روا رکھنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی اور انصاف مانگ لیا۔
ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے شکایت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ڈاکٹر اعجاز بٹ نے مریضہ کی درخواست موصول ہونے کے بعد انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں، درخواست میں ہسپتال کے ڈاکٹر و عملے پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔