سب سے نیا

لنکس

اداکارہ مریم نور ماں بن گئیں

2024-08-23     HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نور نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے ‘پریگنینسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر پوسٹ کیں۔مذکورہ تصاویر میں مریم نور بڑے ہی خوشگوار موڈ میں گارڈن میں بیٹھی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے ننھے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے باغیچے میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کِھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دُعاؤں کے ساتھ ہمارے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap