رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران شیخ نے کہا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان شیخ زخمی پولیس اہلکاروں عیادت کیلئے پہنچے، ان کے ہمراہ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کمشنر خرم پرویز اور ضلعی پولیس انتظامیہ کے افسران بھی تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کی ان کی حوصلہ افزائی کو سرہاتے ہوئے زخمیوں کے ساتھ آنے والے ان کے اہل خانہ کو بھی تسلی دی۔