ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برانز میڈلسٹ مانو بھاکر کی چاندی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں دو بار کی برانز میڈلسٹ منو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں جب کہ جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو تقریباً 330 کروڑ بھارتی روپے ہو گئی ہے۔اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے برابر تھی اور اب ان کی برانڈ ویلیو پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں۔