لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ایف ائی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، سابق بیوروکریٹ کے خلاف مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔