سب سے نیا

لنکس

کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: وفاقی وزیر داخلہ

2024-08-22     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap