سب سے نیا

لنکس

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کردیا  

2024-08-20     HaiPress

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہوگی جب کہ ابھی ہم ڈے ون ڈے میچز کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی۔اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ک سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap