لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے گنگارام ہسپتال میں زیرعلاج 5سال کی بچی سے سوئپر کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے ایم ایس گنگارام ہسپتال کو درخواست دیدی، خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ بیٹی سے صفائی والے نے نیوایمرجنسی کی تیسری منزل پر زیادتی کی کوشش کی ،میرے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور صفائی والے کو مارا،میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ۔
دوسری جانب 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے خلاف ڈاکٹرز اور نرسز بدترین سیکیورٹی کی صورتحال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی لیکن واقعے کے خلاف گنگا رام ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج کیا۔دوسری جانب ایم ایس گنگا رام ہسپتال نے کہا کہ یہ صرف ہراسمنٹ کا کیس ہے، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔