سب سے نیا

لنکس

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان پیغام رسانی کے الزام میں3خواتین سمیت 6ملازمین گرفتار

2024-08-20     HaiPress

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان پیغام رسانی کے الزام میں 3خواتین سمیت 6ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید 6جیل ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی،حراست میں لئے گئے جیل ملازمین میں 3خواتین بھی شامل ہیں ،سوئپر، 2لیڈی وارڈنزاورسی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی والے 3اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے،خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت بڑھا دی گئی ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap