سب سے نیا

لنکس

شیخ حسینہ واجد کا ہی قائم کردہ جنگی جرائم یونٹ ان کے خلاف تحقیقات کرنے لگا

2024-08-20     HaiPress

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے اور ملک میں ان کے وفاداروں کو عہدوں سے ہٹانے سمیت میڈیا اور معاشی اصلاحات پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شیخ حسینہ کا ہی قائم کردہ جنگی جرائم کا خصوصی ٹربیونل نے ان کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران ’اجتماعی قتل‘ کے مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آج نیوز نے غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے حوالے سے بتایاکہ جنگی جرائم ٹربیونل کے تفتیشی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاالرحمٰن نے بتایا کہ یہ مقدمات ’اجتماعی قتل‘ سے متعلق ہیں اور ہم جرائم کے مقامات پر بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کے خلاف تینوں مقدمات عام لوگوں کی جانب سے لائے گئے تھے جن میں سابق وزیراعظم کے کئی سابق اعلیٰ معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمات دارالحکومت ڈھاکہ کے قریبی اضلاع، میرپور، منشی گنج اور ساور میں تشدد سے متعلق ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap