مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ فوج ایک بڑی سازش کی تحقیقات کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہوگی توسامنے لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرید کےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
"جنگ " کے مطابق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ میں نہیں کہتا ثاقب نثار اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو کٹہرے میں لایا جائے گا، انکوائری میں جو آئے گا وہ کٹہرے میں بھی آئے گا۔