اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی جبکہ وہ ذہنی مریضہ ہے جسے ایدھی سینٹر منتقل کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی "جیونیوز" نے پولیس ذرائع سے کہاہے کہ خاتون نے جس شخص پر مبینہ زیادتی کا الزام لگایا اس کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے ، ملزم نے بیان دیا کہ یہ خاتون روز میرے گھر آجاتی تھی اس لیے خاتون کو باندھ کر باہر چھوڑ دیا تھا ، خاتون ذہنی مریضہ ہے اسے ایدھی سینٹر منتقل کر دیا گیاہے ، اس کی5 سال قبل شادی ہوئی تھی او ر اس کا شوہر بیلجیئم کا شہری ہے جبکہ خاتون غیر ملکی نہیں ہیں اور راولپنڈی کی رہائشی ہے ۔