اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں عالمی قوانین کے تحت سہولیات کی فراہمی کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ملزمان کے سیل کے دورہ کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق درخواستگزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں،دیکھنا چاہتے ہیں ملزمان کو دی گئی سہولیات عالمی قوانین کے مطابق ہیں یا نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیل کا دورہ کروانے کے احکامات دیئے جائیں۔