لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقوں چونگی امر سدھو، کینال روڈ اور اطراف میں بارش ہوئی،ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، مال روڈ، لکشمی چوک میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہو گیا اور لیسکو کے 60سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،فیڈرز ٹرپ ہونے ودیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بندہو گئی۔