سب سے نیا

لنکس

سندھ میں سب سے زیادہ بارش سکھر میں ریکارڈ

2024-08-18     HaiPress

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں سب سے زیادہ بارش سکھر میں 180 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر سکھر ڈویژن فیاض عباسی نے کہا ہے کہ سکھر میں اب تک مجموعی طور پر 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر فیاض عباسی کے مطابق سکھر اور اُس کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ اسپیل میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ بارش سکھر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کےلیے آپریشن جاری ہے۔کمشنر سکھر نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے بارش رکتے ہی پانی کی فوری نکاسی کریں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap