فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔فیصل آباد کے علاقہ ٹھیکری والا میں لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اور باقی 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ملزمان نے 3 روز قبل دوست کو ملنے آئی خاتون کو حویلی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔